بھٹکل:17؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)سونارکیری کی سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں 16نومبر کو اسکول کی استانی اور بی آر سی سی کے درمیان ہوئے جھگڑے کو محکمہ تعلیمات نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع پنچایت کے سکریٹری نے استانی ، اسکول کے صدر مدرس اور بی آر سی سی کاتبادلہ کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے۔
ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن نے بی آر سی سی یلما کو کاروارتبادلہ کیا ہے تو اسکول کی استانی شوبھا نائک کو بی ای اؤ منجی ایم آر نے کریکل ہائرپرائمری اسکول کو بھیج دیا ہے ،ضلع تعلیمات عامہ محکمہ کے نائب ڈائرکٹر نے اسکول کے صدرمدرس شری دھر جمبور مٹھ کو ہوناور تعلقہ ہڈین بال ہائی اسکول کو نامزد کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے۔
اسکول میں بچوں کے سامنے ہی بی آر سی سی اور استانی کے درمیان توتو میں میں ،ہاتھاپائی تک پہنچنے کا الزام سننے میں آیا تھا۔ معاملے کو لےکر پولس سے بھی شکایت کی گئی تھی اور محکمہ تعلیمات اندرونی جانچ کے لئے آگے آیا تھا اسی دوران معاملے کو حل کرتےہوئے تینوں کو تین راستوں سے الگ الگ مقامات بھیجا گیا ہے۔